لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کردئیے اور اس مقصد کیلئے سینکڑوں بسیں اور کنٹینرز پکڑ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے راوی پل سمیت جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی ہے، راوی پل کا راستہ کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ پرانا راوی پل پہلے ہی بڑی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
#Lahore Ravi Pul#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/lWiu1vim4z
— Lodhi Khan (@peacefor_love) May 24, 2022
لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کیلئے سینکڑوں بسیں اور کنٹینرز پکڑے گئے جس پر ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں جن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری سینکڑوں بسیں پکڑ لیں، سیاسی نورا کشتی میں ہمارا کروڑوں کا نقصان کردیا۔
ذرائع کے مطابق شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث عوام اپنی موٹر سائیکلوں سمیت راوی دریا پار کرنے کیلئے کشتیوں کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔
Current Situation at Ravi Bridge Lahore.#So_Called_Demoracy_In_Pakistan. pic.twitter.com/T25GoqXBxm
— Babar Zaman (@BabarZaman909) May 24, 2022
شہریوں نے متبادل راستے کے طورپر میٹرو بس سروس ٹریک کو بھی استعمال کر رہے ہیں جبکہ سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔