اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیراعظم شہبا ز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے حکومت نے عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھے جائیں گے۔تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا اور کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسےہتھکنڈےمعیشت کوتباہ کرنےکےمترادف ہے، ایسےدھرنوں سےمعیشت خراب اورمزدورمتاثرہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔