پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری: آئی ایس پی آر

10:08 AM, 24 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو طبی امداد کیساتھ ساتھ غذاءبھی فراہم کی جا رہی ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی میں امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں یونیسیف کے تعاون سے 14 غذائی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے امدادی کیمپوں میں علاقے میں ہیضے کے 972 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد لیب ٹیسٹ کئے گئے۔
مقامی لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر باوزر بھی کام کر رہے ہیں، اور واٹر سپلائی سکیم کے منصوبوں کے تحت بوروں کی کھدائی کیلئے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 4 ہزار 32 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں