معروف اداکار نعمان اعجاز کا اپنے انتقال کی خبر پر ردِ عمل

معروف اداکار نعمان اعجاز کا اپنے انتقال کی خبر پر ردِ عمل

لاہور: معروف اداکار نعمان اعجاز کاسوشل میڈیا پر  اپنے انتقال کی جھوٹی اور من گھڑت  خبر پر دلچسپ ردِ عمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک ویڈیو  پیغام جاری کیا جس کا عنوان لکھا کہ’ السلام علیکم میں نعمان اعجاز اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں    کیوں کہ کچھ پاکستانیوں نے میری وفات کروا دی ہے فٹے منہ ایسے لوگوں پر‘

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’میرے حوالے سے فیس بک، یوٹیوب اور دوسری سائٹ پر بے حس لوگ جو اپنے چینلز کی سبسکرپشن ، فالورز بڑھانے کیلئے الٹی سیدھی خبریں، کسی کی بیماری کی جیسے میری بیماری کی چلی اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے حوالے سے الٹی سیدھی خبریں لکھتے ہیں ۔ ان کو رتی برابر شرم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں کہ متعلقہ افراد کے اہل خانہ ،رشتہ دار جو دور بیٹھے ہوتے ہیں،وہ کتنے پریشان ہوتے ہیں ،دوست احباب کتنے اپ سیٹ ہوتے ہیں۔‘

https://twitter.com/Naumanijaz_/status/1528326193262604289?s=20&t=mfAkxlD2gn3CSm_kfJeLww

انہوں نے مزید کہا کہ’ اس کا شاید ان لوگوں کو اندازہ نہیں ، لیکن یہ ٹکے ٹکے کے چینل کیلئے ،ایسے چینل کیلئے میں صرف یہ کہوں گا شرم کریں،ڈوب کے مر جائیں ۔‘

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ تشویشناک حالت میں آئی ایس یو میں ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش سے لڑ رہے ہیں۔


 
 
 
 

 
 

مصنف کے بارے میں