ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والوں کے لئے خوشخبری، سعودی حکومت نے اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سعودی اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود اقامہ اور ویزا ہولڈرز کے دستاویزت میں توسیع و انٹری مفت ہو گی۔
واضح رہے سعودی حکومت نے سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود باشندوں کے اقامہ اور ویزا معطل کر رکھے تھے۔
کرونا وائرس کے بعد حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے خروج و عودہ اور اقامہ کی مدت میں توسیع کا آپشن فراہم کیا گیا ہے تاہم بعض افراد اس حوالے سے غلطی یہ کرتے ہیں کہ وہ فیس جمع نہیں کرواتے یا کچھ لوگ فیس جمع کروانے کے بعد یہ تصور کر لیتے ہیں کہ ویزے کی مدت میں توسیع ہوگئی۔
فیس جمع کروانے کے بعد لازمی ہے کہ ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی کمانڈ دی جائے تاکہ کارروائی مکمل ہو سکے۔
ہر دو صورتوں میں پراسس مکمل کرنا لازمی ہے، مطلوبہ دنوں یا ماہ کی فیس جمع کروانے کے بعد جوازات کے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے باقی کارروائی مکمل کرنا بھی لازمی ہے۔