عثمان بزدار بلدیاتی بجٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

06:53 PM, 24 May, 2021

لاہور: اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار بلدیاتی بجٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں۔ 

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 3 سال میں عثمان بزدار صاحب بولنا تو سیکھے نہیں لیکن پتا نہیں ڈلیور کرنا کب سیکھیں گے۔ عثمان بزدار ہیلتھ کارڈ کا بڑا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن یہ کارڈ نواز شریف نے 2015ء میں متعارف کروا دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بلدیاتی بجٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں اور وہ مختلف ڈسٹرکٹ میں جاکر اربوں کے پیکیجز متعارف کروا رہے ہیں تاہم  پنجاب کے وزراء اپنے محکموں کے سوالات کے جوابات نہیں دینا چاہتے۔ آپ نے 2 سال سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کیے، آپ یہ اختیارات واپس نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو چیف سیکریٹری پنجاب نے سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج کیا ہے اور بزدار صاحب سرکاری ملازمین کو سامنے کیوں لاتے ہیں؟۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معیشت، سیاست، خارجہ امور اور اندرونی معاملات کی تباہی کی۔

مزیدخبریں