اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم نے رواں سال ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔
حکومت کا ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ، دسویں اور بارہویں کے امتحانات کب ہوں گے؟ پتہ چل گیا
05:58 PM, 24 May, 2021