وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھس بدل کر ڈی سی آفس پہنچ گئے ، رشوت لینے پر دواہلکار معطل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھس بدل کر ڈی سی آفس پہنچ گئے ، رشوت لینے پر دواہلکار معطل
سورس: file photo

پشاور، وزیراعلیٰ کے پی نے عام شہری کا روپ دھار کر رشوت لینے والے کلرک کو معطل کردیا۔محمود خان عام شہریوں کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر دفتر میں ہونے والے متعلقہ امور کا جائزہ لیتے رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا اچانک دورہ کیاوزیراعلیٰ محمود خان منہ پر ماسک لگاکر ڈپٹی کمشنر آفس میں داخل ہوئے اور عام شہریوں کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر دفتر کے معاملات دیکھتے رہے ۔ 

اسی دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لائسنس برانچ کے ایک کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہو کہ کسی قسم کی غلفت لاپرواہی اور بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ میں اب خود مختلف مقامات اور اداروں میں عوام کے درمیان جاکر اس طرح کے جائزے لیتا رہوں گا، کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔