لاہور: سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے چاہنے والے اب ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں دیکھ سکتے کیونکہ حکام نے ان کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ الزام انہوں نے گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ کے ذریعے لگایا۔ میا خلیفہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پاکستانی مداحوں کیلئے اپنی تمام ویڈیوز کو آئندہ سے سماجی رابطوں کی سب سے معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا کریں گی کیونکہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو فاشزم قرار دیا لیکن یہ ثبوت پیش نہیں کیا کہ ان کا اکاؤنٹ کب بند ہوا اور اس کی وجوہات کیا ہیں۔
تاہم بظاہر لگتا ہے کہ میا خلیفہ کا الزام درست ہے کیونکہ ویڈیو شیئرنگ کی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر ان کی کوئی ویڈیو پاکستانی صارفین کو نظر نہیں آ رہی تاہم کسی دوسرے ملک کے آئی پی ایڈریس سے انھیں سرچ کیا جائے تو ان کی ویڈیوز سامنے آ جاتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے میا خلیفہ کے الزامات بارے پوچھا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ میا خلیفہ کا تعلق عرب ملک لبنان سے ہے تاہم وہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی وجہ شہرت پورن انڈسٹری رہی لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے کیرئیر کو خیرباد کہتے ہوئے ویب کیم ماڈلنگ کا شعبہ اپنا لیا ہے۔ اس وقت ان سوشل میڈیا پر ان کے کروڑوں فالورز ہیں۔
ادھر بی بی سی نے ٹک ٹاک سے بھی ایک ای میل کے ذریعے یہی سوال پوچھا کہ پاکستان میں میا خلیفہ کی ویڈیوز نظر نہ آںے کی وجوہات کیا ہیں؟ تاہم انہوں نے بھی اس کا جواب نہیں دیا۔