پنجاب کے 16 اضلاع میں آج سے اسکولز کھل گئے

پنجاب کے 16 اضلاع میں آج سے اسکولز کھل گئے

لاہور: پنجاب کے 16 اضلاع میں آج سے اسکولز کھل گئے ، تمام اسکولز ہفتے میں 4 روز کے لئے کھلیں گے ، ایک طالبعلم 2 روز کے لئے سکول جائے گا ۔

جن اضلاع میں سکول کھلیں گے ان میں بہاولنگر ، چکوال ، چنیوٹ ، حافظ آباد ، جھنگ ، جہلم ، قصور ، منڈی بہاوالدین ، ننکانہ صاحب ، نارووال ، پاکپتن ، راجن پور ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

دوسری جانب کورونا کی وجہ سے ملک کے باقی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج ہوگا ، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ امتحانات کے بارے میں فیصلہ بھی آج کے اجلاس میں متوقع ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ زیر غور آئے گا ۔ اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسی نیشن کے امور پر بھی غور کیا جائے گا ۔