اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات اور 3 ہزار60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز شرح4.96 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔