کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منا رہے ہیں جب کورونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے مسلمان کورونا کی وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔
عید کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس صورت حال میں سادگی سے عید منائیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عید کو اپنے شہداء اور طبی عملے کے نام کیا جائے جو عام لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کی جائے۔