راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہے کہ جنگ امریکہ اور ایران کے مفاد میں نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات کی گئی ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ ایران یا امریکہ کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے بلکہ مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور فوج کے کردار کی تعریف کی ۔