وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،گوادر کو چاہ بہار سے ملانے کی پیشکش

08:44 PM, 24 May, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ، گوادر کو چاہ بہار سے ملانے کے منصوبے کی پیشکش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

جواد ظریف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان پیشکش کی ہے کہ چاہ بہار بندرگاہ کو گوادر بندرگاہ سے ملانا جانا چاہئے تاکہ دونوں ممالک میں نئی راہداری سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

جواد ظریف نے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں بندرگاہوں کے جڑنے سے ترکی ، آذربائیجان اور دیگر ممالک کو بھی ریلوے کنکشن سے بحال کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں