کالی مرچ کے حیرت انگیز فائدے

کالی مرچ کے حیرت انگیز فائدے
کیپشن: image source: instagram

لاہور:کالی مرچ اپنی خوبیوں کی بدولت مصالحوں کی ملکہ کہلاتی  ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کالی مرچ مرچوں کی سب سے چھوٹی قسم ہے۔ 

کالی مرچ کا استعمال صدیوں سے ہوتا آ رہا  ہے ،زمانہ قدیم میں اسے ادویاتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی قسم کی بیماریوں اورجراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

کالی مرچ خاص طور پر معدے کے مسائل دور کرنے کے لئے مفید ہے یہ معدے میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ پیدا کرتی ہے جو  کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے  ،کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ نامی جزو پایا جاتا ہے جو جسم سےفاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے قبل از وقت بڑھاپے سے دور رکھتا ہے۔

  کالی مرچ کا پاﺅڈر ، شہدمیں  ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی افاقہ ہے۔اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو شفاف اور جھریوں سے دور رکھتی ہے ۔اس کا مناسب استعمال ڈپریشن سے دوراور دماغ کو متحرک رکھتا ہے۔