خلاءمیں انٹرنیٹ نیٹ ورک کے قیام کے لئے 60 سیارچوں پر مشتمل پہلا راکٹ روانہ

04:05 PM, 24 May, 2019


واشنگٹن: امریکی کمپنی سپیس ایکس نے خلاءمیں انٹرنیٹ نیٹ ورک کے قیام کے لئے 60 سیارچوں پر مشتمل اپنا پہلا راکٹ زمین کے مدار پر روانہ کر دیا .

سپیس ایکس نے یہ راکٹ اپنے ”سٹارلنک“کنسٹلیشن منصوبے کے تحت روانہ کیا ہے جس کے تحت 12,000 ہزار سیارچے روانہ کیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فالکن 9 راکٹ کی مدد سے فلوریڈا کے کیپ کارنیول خلائی سنٹر سے دن ساڑھے دس بجے 60 سیارچے روانہ کردیئے گئے جو لانچ کے ایک گھنٹے کے سفر کے بعد زمین سے 270 میل کی بلندی پر پہنچنے کے بعد راکٹ سے ایک ایک کر کے الگ ہو جائیں گے اور زمین سے 340 کلو میٹر اونچائی پر زیریں مدار میں گردش شروع کر دیں گے۔ان سیرچوں میں ہر ایک وزن 227 کلو گرام ہے اور انہیں سی ایٹل کے نزدیک ریڈ مونڈ مین بنایا گیا۔

مزیدخبریں