مہوش حیات نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

03:56 PM, 24 May, 2019

لاہور:معروف ڈرامہ سیریل" دل لگی" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نےحالیہایک انٹرویو میں بتا یا کہ وہ نئے ڈرامے کے لئے بہترین سکرپٹ اور کردارکا انتظار کر رہی ہیں ۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے کیرئیر کا آغاز کمپیئرنگ سے کیا اور بعد ازاں بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا،اور اپنی لاجواب اداکاری سے بے پناہ شہرت حاصل کی ۔

انہوں نے حال ہی میں اعزازی تمغہ برائے حسن کاکردگی حاصل کیا ،اپنے حالیہ انٹرویو میں مہوش حیات سے جب سوال کیا گیا کہ وہ نئے ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ بہترین اسکرپٹ اور کردار کی تلاش میں ہیں ۔

ادکارہ نے مزید بتایا کہ تمغہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان پر اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے تاکہ ان کے مداح  مایوس نہ ہوں۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر ان کی نئی فلم ’چھلاوہ‘ ریلیز ہو گی جس میں ان کے مقابل اظفر رحمان کام کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں