ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کا کوئی بہانہ باقی نہیں بچا، شاہد آفریدی

02:17 PM, 24 May, 2019

کراچی:سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے واضح کیاکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت سے ٹیم میں تجربے کی کمی ختم ہوگئی اس لیے اب ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کا کوئی بہانہ باقی نہیں بچا ہے۔

پی سی بی کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری ویڈیو میں آفریدی نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہترین کمبی نیشن ہے، اچھی بات یہ ہے کہ اس بار ہمارے بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں۔ تجربے کی کمی کے باعث میگا ایونٹ سے قبل ہماری باؤلنگ کومشکل کا سامنا رہا، مگر اب وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر ٹیم میں واپس لوٹ آئے، اس لیے خراب پرفارمنس کا کوئی بھی بہانہ باقی نہیں بچا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ میں پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کھیلتا دیکھ رہا ہوں، اللہ نے چاہا تو وہ فائنل بھی کھیلے گی۔

مزیدخبریں