نئی دہلی: اس وقت بھارت میں ہر طرف انتخابی نتائج کا شور ہے اور ایسے میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے ایک ایسی غلطی کردی جو سوشل میڈیا کا موضوع بن گئی۔اینکر نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے جلد بازی میں سنی دیول کی جگہ سنی لیونی کا نام لے لیا۔
Leading by How many votes ???? ;) ????
— Sunny Leone (@SunnyLeone) May 23, 2019
ٹی وی میزبان کی اس حرکت کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا اور یہ ایک سول بن گیا کہ گرداس پور سے سنی لیون جیتیں یا سنی دیول؟ جبکہ سنی لیون نے بھی پوچھ لیا کہ میں نے کتنے ووٹ لیے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کے ارناب گوسوامی سنی دیول کے ووٹ زیادہ ہونے کی خبر دے رہے تھے کہ غلطی سے سنی لیونی کا نام لے دیا، بس پھر کیا تھا انتخابی نتائج کی خبر تو ہوگئی ایک طرف اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اینکر کی غلطی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
Sunny Leone leading sorry Sunny deol leading with 7000 votes???????????????? #ArnabGoswami pic.twitter.com/qdVX9X14FH
— ಭರತ್ Bharath ???????? (@gbharathkumar06) May 23, 2019
خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 542 نشتوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کی ہیں۔