لاہور کی فیملی کورٹ طارق ٹیڈی کی گرفتاری کیلئے دوسرا حکم جاری کردیا

11:53 AM, 24 May, 2019

لاہور:فیملی عدالت نے سابقہ اہلیہ کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی ایک بار پھر گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے عدالتی حکم عدولی پر طارق ٹیڈی کو 11مئی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت 18جون تک ملتوی کردی ۔طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔

اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔لاہور کی فیملی کورٹ میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 11فروری کوبھی ہوئی تھی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں