آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے وارم اپ مرحلے میں ہفتہ دو میچ کھیلے جائینگے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے وارم اپ مرحلے میں ہفتہ دو میچ کھیلے جائینگے
کیپشن: icc twitter official account

ساؤتھمپٹن : آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے وارم اپ مرحلے میں  ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وارم اپ مرحلے میں آج ہفتہ کو پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور عالمی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں سا¶تھمپٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ وارم اپ مرحلہ 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ءکا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

24 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے میں کل اتوار کو بھی دو میچز کھیلے جائینگے اور اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ 1992ئ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پاکستان سے ہوگا اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ وارم اپ مرحلے میں 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور وارم اپ مرحلے کا آخری میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ وارم اپ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔