لندن: لارڈزٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں کے اسمارٹ واچ پہننے پر آئی سی سی کا ایکشن۔
تفصیلات کے مطابق لارڈزٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں کے اسمارٹ واچ پہننے پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بولر حسن علی اینٹی کرپشن آفیسر کے مطابق دوران فیلڈنگ گھڑیاں استعمال نہیں کی جاسکتیں، ہمیں کہا گیا گھڑیاں نہ پہنیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔