لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف شاندار بائولنگ کرنیوالے محمد عباس کی لرزہ خیز داستان

11:34 PM, 24 May, 2018

لارڈز : لارڈز کے تاریخی میدان میں پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس کا تعلق سیالکوٹ سے ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں چودہ سو سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

ڈومیسٹک کیرئیر:

محمد عباس نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں خان ریسرچ لیبارٹریز ، ملتان سلطان ، پی ٹی وی ، سیالکوٹ اور سیالکوٹ سٹالینز کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

فاسٹ باولر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 72 میچز کھیلتے ہوئے 105 اننگز میں مجموعی طور پر 473 رنز بنائے ہیں ، بیٹنگ کی بات کی جائے تو انھوں نے فرسٹ کلاس میچز میں 320 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ :

محمد عباس نے 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی بہترین کارکردگی 18 رنز کے عوض دو وکٹوں کا حصول رہا ۔

فاسٹ بائولر نے ٹیسٹ ڈیبیو اپریل 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کے خلاف تھا جوکہ گزشتہ ماہ کھیلا گیا ۔

نجی زندگی :

میڈیم فاسٹ بائولر محمد عباس نے بھی دیگر پاکستانی کرکٹرز کی طرح زندگی میں بہت جدو جہد کی ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ سے قبل محمد عباس سیالکوٹ کی لا فرم میں ہیلپر کے طور پر ملازمت اختیار کر کے زندگی کا گزر بسر کرتے تھے

ملازمت :

محمد عباس ایک چمڑے کی فیکٹری میں فل ٹائم ملازمت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں بھی بطور مدد گار اپنی خدمات دے کر زندگی گزار رہے تھے ۔

مزیدخبریں