لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز ختم ، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

10:57 PM, 24 May, 2018

لندن : لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کا شاندار آغاز ، پہلے روز کے اختتام پر پوری انگلش ٹیم 184 رنز بنا کر آو¿ٹ جبکہ پاکستان کی جانب سے 1 وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا ئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کا پہلا روز ختم ہو گیا قومی بلے باز 184 رنز کے جواب میں 50 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر وکٹ پر موجود ہیں۔ اوپنر اظہر 21 رنز اور حارث سہیل 18 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں جبکہ امام الحق 4 رنز بنا کے براڈ کی وکٹ پر واپس لوٹ گئے تھے۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور الیسٹر کک اور اسٹونمین اننگز نے اننگز کا آغاز کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعے پر گری جب مارک سٹونمین 4 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے جس کے بعد جو روٹ 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو ٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ مالان بھی محض4رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو ٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو اور الیسٹر کک نے چوتھی وکٹ کے لیے 57رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران الیسٹر کک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 56ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد بیئر سٹو 27رنز بنا کر فہیم اشرف کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد عامر نے ایلسٹر کک کو 70کے انفرادی سکور پر بورڈ کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔بعد ازاں کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 184 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٓٹ کیا جب ایک وکٹ محمد عامر اور ایک وکٹ فہیم اشرف نے حاصل کی۔

مزیدخبریں