عماد وسیم کا ریکارڈ ، ڈیویلیئرز کو صفر پر آوٹ کرنے والے واحد گیند باز

10:25 PM, 24 May, 2018

لاہور : سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب قومی ٹیم کے آل راو¿ نڈر عما و وسیم ہمیشہ کے لیے ایک انوکھے اعزاز کے مالک بن گئے ہیں۔

گزشتہ سال انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی کےاہم مقابلے میں عماد وسیم نے پہلی ہی گیند پر اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ حاصل کی تھی ،یہ ڈیویلیئرز کے ون ڈے کیریئر میں واحد موقع رہا جب وہ پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے۔ڈیویلیئرز نے پاکستان کے خلاف32ون ڈے میچز میں 3سنچریوں اور 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1423رنز سکور کیے تاہم وہ اہم مواقع پر پاکستانی باو لرز کے سامنے پرفارم نہ کرسکے ، آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009 ءکے سیمی فائنل میں ڈیویلیئرز کو شاہد آفریدی نے بولڈ کیا جب کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے اہم میچ میں ڈیویلیئرز پہلی ہی گیند پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے مایاناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔

مزیدخبریں