کیلی فورنیا: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ”میوٹ‘ ‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ، اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی پوسٹ کو مکمل طور پر یا عارضی طور پر میوٹ کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر نہ صرف پوسٹ کے لیے استعمال ہوسکتا ہے بلکہ لائیو ویڈیو کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس اکاونٹ پروفائل میں جانا ہوگا جس کی پوسٹ آپ مکمل طور پر یا عارضی طور پر میوٹ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فیس بک نے ”SENDTOWHATSAPP“ فیچر لانے کا اعلان کر دیا
اس کے لیے دائیں جانب دیے گئے تین ڈاٹس پر کلک کرنا ہوگا جس میں بلاک، رپورٹ، ہائیڈ اسٹوری اور دیگر آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔انہی آپشنز میں میوٹ فیچر بھی دیا جائے گا جس میں میوٹ پوسٹ، میوٹ اسٹوری جیسے آپشنز شامل ہوں گے۔ممکنہ طور پر میوٹ فیچر آئندہ ہفتے انسٹاگرام ایپ میں شامل کردیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں