بیجنگ: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر نے وزیراعظم پاکستان کو تجویز دی ہے کہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک میں کسی محفوظ جگہ پر منتقل کردیں لیکن اب چین کا موقف بھی سامنے آگیا اور اس ضمن میں چینی صدر سے منصوب خبر کو بے بنیاد قراردیدیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو میڈیا سوالات کے جواب میں حافظ سعید کو پاکستان سے منتقل کرنے کی چینی صدر کی تجویز سے متعلق خبر کو حیران کن اور بے بنیاد قراردیا اور کہاکہ ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2008ئ کے ممبئی حملوں کے پیچھے حافظ سعید کا ہاتھ ہے جن میں چھ امریکی شہریوں سمیت 166لوگ مارے گئے تھے اور بھارتی شہہ پر امریکہ نے جماعت الدعوة کے سربراہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی ہے۔