اے بی ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شہباز شریف کا شاندار خراج تحسین

اے بی ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شہباز شریف کا شاندار خراج تحسین
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کو شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ” شاباش اے بی ڈیویلیئرز،مجھے آج بھی یاد ہے کہ آپ نے کس طرح ویسٹ انڈیز کیخلاف محض31گیندوں پر تباہ کن تیز ترین ون ڈے سنچری سکور کی تھی ،کرکٹ کے مداح آپ کو بہت مس کریں گے ، آپ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک تھے،شاہد آفریدی ،ہم آپ کی 37گیندوں پر سنچری کو کیسے بھول سکتے ہیں جو لمبے عرصے تک ورلڈ ریکارڈ رہا“۔



یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے مایاناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ روز تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیاتھا ۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں