لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

03:42 PM, 24 May, 2018

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آﺅٹ ہوچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس ہوگیا اور برطانیہ کی بیٹنگ جاری ہے ۔انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جو روٹ نے کہا کہ پچ بہت اچھی لگ رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے پرجوش ہیں، فریش سٹارٹ لے رہے ہیں ، امید ہے کہ اچھے میچز ہوں گے۔


دوسری جانب شاہینوں نے انجری کا شکار ہونے والے حسن علی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے جبکہ راحت علی کو سکواڈ سے آﺅٹ کردیا گیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیت بھی جاتے تو بھی پہلے باﺅلنگ ہی کرتے۔برطانوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے لئے ہیں جبکہ محمد عباس نے اوپنر سٹونمین کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا۔

مزیدخبریں