ن لیگ سے پی ٹی آئی میں جانیوالی ایم پی اے نادیہ عزیز کیخلاف پوسٹر لگ گئے

01:57 PM, 24 May, 2018

سرگودھا: ڈاکٹر نادیہ عزیز نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کیا اختیار کی سرگودھا میں تو جیسے طوفان آ گیا اور یونیورسٹی روڈ پر جا بجا ان کی تصاویر والے پوسٹر لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف

ذرائع کے مطابق پاکستان گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والی نادیہ عزیز کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے خلاف سرگودھا میں پوسٹر لگا دیئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ووٹ کو عزت دواور نوازشریف کو نعرے لگواتے دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز

یونیورسٹی روڈ پران کی تصاویر والے پوسٹر لگ گئے جبکہ ہرپوسٹر پر لکھا ہے لوٹا ٹھاہ !،،،،مفاد پرست اورابن الوقت ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔کپتان کی ٹیم میں شامل ہونے والی خاتون رہنما کیخلاف پوسٹرز کس نے لگوائے اورکسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ نادیہ عزیز نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں