اسلام آباد:عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں اورفاٹا اصلاحات کے حوالے سے بل کی منظوری کے لئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف
ذرائع کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بل کی منظوری کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عرصہ بعد پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز
عمران خان کے اسمبلی پہنچتے ہی صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اورپوچھا آپ اتنے عرصے بعد قومی اسمبلی آئے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسمبلی صحیح کام کرتی تو میں آتا رہتا۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ ایوان کو صحیح انداز میں چلانے کا ذمہ دار کون ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار
عمران خان بولے کے وزیراعظم ہی اسمبلی کو صحیح انداز میں چلاتے ہیں۔خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات پر بل پیش کیا جائے گا جس کے منظور ہونے پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں