مریم کے کٹہرے میں بیان دینے پر نواز شریف رنجیدہ ہوگئے

12:35 PM, 24 May, 2018

اسلام آباد:احتساب عدالت میں شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی اورمریم نواز کے کٹہرے میں کھڑے ہوکر بیان دینے پر نوازشریف رنجیدہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے کی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف
اس موقع پر مریم نواز کو کٹہرے میں بلا کر ان کا بیان قلمبند کرنا شروع کیا گیا ، مریم نواز کو کٹہرے میں بلانے پر نواز شریف رنجیدہ ہوگئے اور کہا کہ   یہ نوبت بھی آنی تھی کہ بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا:مریم نواز

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ روایت قائم کی ان کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔ بڑی اوچھی قسم کی روایات قائم کی جا رہی ہیں، ایک باپ کی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے ،میری بیٹی کا اس مقدمے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار

اس بے رحمانہ کھیل میں بیٹیوں تک کو ملوث کرکے ملزموں کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا،میں تو آس امتحان سے بھی گزر جاو¿ں گا ،لیکن اس روش کا نتیجہ پھر سب کو بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

مریم نواز کے روسٹرم پر آکر بیان ریکارڈ کرانے پر نوازشریف نے میڈیا نمائندوں سے کہا اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا ،ایک باپ کے سامنے اسکی بیٹی مقدمہ بھگت رہی ہے،اس بے رحمانہ کھیل میں بیٹیوں تک کو ملوث کرکے،ملزموں کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا،مریم سے گلف سٹیل سے متعلق پوچھاجارہا ہے ،حالانکہ وہ اس وقت صرف ایک سال کی تھی ۔نوازشریف نے سوال اٹھایا ملک کی خدمت کرنے والے کے خلاف یہ سلوک ہوتا ہے ؟۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں