اسلام آباد:بھارت رقم منتقلی کے الزام پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت کے سامنے معاملہ آیا تو میں نے بتادیا،حقائق تھے ،منظر عام پر آنا چاہیے تھے:نواز شریف
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں نوازشریف نے نیب الزامات کوقبل ازانتخابات دھاندلی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال توہین آمیزپریس ریلیزپر 14 روزمیں معافی مانگیں اور14 روزمیں ایک ارب روپے ہرجانہ اداکریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات،موت کی افواہیں بے بنیاد قرار
نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ چیئرمین نیب انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کرائیں،معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف
خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالر بھارتی منتقلی کا الزام لگایا تھا جس پر ن لیگ کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور آج سابق وزیراعظم نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں