ٹیکساس:امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار دیدی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف
ذرائع کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی خیریت سے ہیں،پاکستانی قونصل جنرل نے گزشتہ 14ماہ میں 4بارڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کی جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ٹیکساس میں ایف ایم سی کارزویل جیل کادورہ کیا اورملاقات ملاقات2گھنٹے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا
خیال رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں اوراس حوالے سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی بہن کی زندگی اور صحت سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں کرسکتیں، کیونکہ انہیں حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن قیدیوں کے سٹیٹس میں عافیہ صدیقی کا سٹیٹس زندہ لکھا ہوا ہے اور اگر کسی قیدی کا سٹیٹس تبدیل کیا جاتا ہے تو امریکی قوانین کے مطابق اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مکھی سے پریشان برطانوی شہزادہ ہیری تقریر بھول گئے
ڈاکٹر فوزیہ نے مزید بتایا تھا کہ ان کا گزشتہ 2 سالوں سے عافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور ہزار کوششوں کے باوجود بھی پاکستانی اور امریکی حکام سے انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں