کچن کا یہ عام مصالحہ متعدد مسئلے دور کرے

12:48 AM, 24 May, 2018

لاہور: کیا سانس میں بو کے مسئلے کا شکار ہیں تو اپنے کچن میں موجود ایک مصالحے کی مدد سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔جی ہاں دار چینی ایسا مصالحہ ہے جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، مگر صحت اور فٹنس سے ہٹ کر بھی یہ بیوٹی روٹین کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ جراثیم کش، فنگل کش، اینٹی آکسائیڈنٹ اور دافع درد خصوصیات رکھنے والا مصالحہ جسم کے اندر ہی نہیں جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

کیا سانس میں بو کے مسئلے کا شکار ہیں تو اپنے کچن میں موجود ایک مصالحے کی مدد سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔جی ہاں دار چینی ایسا مصالحہ ہے جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، مگر صحت اور فٹنس سے ہٹ کر بھی یہ بیوٹی روٹین کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ جراثیم کش، فنگل کش، اینٹی آکسائیڈنٹ اور دافع درد خصوصیات رکھنے والا مصالحہ جسم کے اندر ہی نہیں جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

ہرے کی صفائی
اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے دارچینی سے مدد لیں، چینی، دارچینی اور ناریل کے نیکٹر کو ملائیں، اسے چہرے پر نرمی سے رگڑیں اور پھر گرمی پانی سے دھولیں۔ چہرے کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

سانس کی بو سے نجات
ٹوتھ پیسٹ کسی کام نہیں آرہا؟ تو کچن میں جائیں اور ایک چائے کا چمچ دارچینی لیں، اسے گرم پانی میں ملائیں اور کچھ سیکنڈ کے لیے غرارے کریں، سانس کی بو بالکل ہی ختم تو نہیں ہوگی مگر وہ بہت زیادہ بہتر ضرور ہوجائے گی۔

کیل مہاسوں سے نجات
اگر چہرے پر کیل مہاسوں کے نشانات بن گئے ہیں تو شہد اور دارچینی کو مکس کریں اور متاثرہ حصے میں لگائیں۔ اس مکسچر کو 15 سے 20 منٹ تک لگا چھوڑ دیں، اس عمل کو ہفتے میں ایک بار دہرائیں۔ یہ مسکچر کیل مہاسوں کے نشانات کو ختم کرتا ہے جبکہ جراثیم کش خصوصیات مستقبل میں کیل مہاسے نکلنے سے بچاتی ہیں۔

لپ بام
ایک یا 2 کھانے کے چمچ دار چینی کو ناریل کے تیل میں ملائیں، اس کے بعد اسے لپ بام کے طور پر استعمال کریں۔

مزیدخبریں