ارباز خان اپنی فلم’’دبنگ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے وقت نہ دینے پر سلمان خان سے ناراض ہوگئے

ارباز خان اپنی فلم’’دبنگ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے وقت نہ دینے پر سلمان خان سے ناراض ہوگئے

10:37 PM, 24 May, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان   ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باعث کئی فلموں میں کام کرنے سے بھی معذرت کرچکے ہیں جس میں  فلم ’’نو انٹری ‘‘  بھی شامل ہے۔سلمان خان ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم’’وانٹڈ‘‘ کے سیکوئل اور ہدایت کار انو راگ سنہا کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے باعث ارباز خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘کی شوٹنگ کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

ہدایت کار ارباز خان رواں سال ہی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب اپنی فلم کے لیے ٹائم نہ دینے پر بڑے بھائی سلمان خان سے ناراض ہوگئے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سلو میاں بھائی کی ناراضی کو کیسے دور کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں