کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی فلم’’جگا جاسوس‘‘میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا

کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی فلم’’جگا جاسوس‘‘میں آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا

10:17 PM, 24 May, 2017

ممبئی:رنبیرکپور اور کترینہ کیف کے عشق کا چرچہ طویل عرصے تک جاری رہا  اور دونوں اداکاروں کے ناکام معاشقے  کے باعث فلم’’جگا جاسوس‘‘ بھی  تعطل کا شکار ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو کے منانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنےکیلئے  رضامند ہوگئےجس کی تصدیق خود پروڈیوسر رنبیر کپور نے بھی کی تھی لیکن اب کترینہ نے ایک بار پھر رنبیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

 کترینہ کیف نے رنبیر کپور کو مالی خسارے سے بچانے کے لیے فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم ایک ساتھ چلانے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی جس کی تصدیق خود رنبیر نے 2 انٹرویوزمیں کی تھی جب کہ اب فلم کی نمائش کی تاریخ کے اعلان کے بعد رنبیر فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کترینہ کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن اداکارہ نے رنبیر کے ساتھ کسی قسم کی شوٹ کرانے سے انکار کر کے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں