لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے میں 30 ہزار کلو زہریلا شہد ضبط کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے 30ہزار کلو سے زائد شہد برآمد کیا۔ یہ شہد مکھیاں تیار نہیں کرتی تھیں،بلکہ پلانٹ میں تیارہورہا تھااوراس میںانتہائی مضرصحت مصنوعی رنگ ڈالے جا رہے تھے،جو کینسر کا سبب بنتےہیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے بتایا کہ الصفا ہربل نامی شہد بنانے کی انڈسٹری میں چینی کے شیرے، تھوڑے سے فارمی شہد اور مصنوعی رنگوں کو پلانٹ میں مکس کرکےبوتلوں میں پیک کردیاجاتا تھا اور نام دیاجاتاتھااصلی خالص شہدکا۔ٹیم نے پیداواری یونٹ اور وئیر ہاوس سیل کرکے 30 ہزار کلو سے زائد تیار شہد قبضے میں لے لیا،تاہم اس دوران ملازمین اور مالکان فرار ہو گئے۔ایک اور کارروائی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلبرگ کے علاقے میں چپس میں مکھیاں پائے جانے پر ایک کیفے بھی سیل کر دیا۔