لاہور : معروف پاکستانی ماڈل اور ہوسٹ نادیہ خان کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں جن میں وہ پہلے کی نسبت دبلی پتلی اور سمارٹ نظر آرہی ہیں ۔تصاویر دیکھ کر مداح بھی حیران ہیں ۔
اداکارہ نادیہ خان نے بھی وزن کم کر لیا جس کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں وہ پہلے سے بہت حد تک سمارٹ اور جازب نظر آنے لگی ہیں اور اب انکے مداحوں کو یہ امید ہے کہ وہ دوبارہ سے ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی اور یہ بھی ممکن ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی پروگرام میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیں ۔
نادیہ خان ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق ڈائٹنگ کے بعد اپنا خاصا وزن کم کر لیا ہے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں