بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین پر حملہ کر دیا ، آئی ایس پی آر

08:04 PM, 24 May, 2017

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا.گاڑی پر نیلا جھنڈا ہونے کے باوجود بھارتی فورسز نے گاڑی کو نشانہ بنایا ۔

 گاڑی میں فلپائنی میجر ایمانول اور کروشیا کے میجر مِرکو سوار تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارتی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا دیا ،حالانکہ قانون کے تحت یو این فوجی مشن کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا. فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے ہیں۔اس خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں