ممبئی: دبنگ خان ایسی بیماری کا شکار جس میں انسان خودکشی تک کا سوچ لیتا ہے۔ سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے مہنگے، کامیاب اور اداکاروں میں سے ایک ہیں ۔ سلمان خان اسی ہفتے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کے نئے گانے کے لانچ کے لیے دبئی پہنچے اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے شاید دوسری مرتبہ اپنی اس بیماری کا ذکر کیا ہے جسے چہرے کی اعصابی معذوری کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو کئی مرتبہ اتنی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے کہ لوگ خود کشی تک پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
سلمان خان بھی اس بیماری کاشکار رہ چکے ہیں اور علاج کے لیے انھیں نیو یارک جانا پڑا۔ سلمان کا کہنا ہے کہ آپ کے مداح نہیں جانتے کہ آپ کس تکلیف سے گذر رہے ہوتے ہیں۔ کام کے دوران ایک ادکار کو اپنا سو فیصد دینا پڑتا ہے اور وہ کبھی بھی اپنے کام سے سمجھوتہ نہیں کرتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں