گلوکار سونو نگم نےگلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

ی گلوکار سونو نگم نےگلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ اور اسے چھوڑنے کا اعلان کردیا

 گلوکار سونو نگم نےگلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی: گلوکار سونو نگم نےگلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ اور اسے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ گلوکار ابھیجیت نے اپنی ٹویٹ میں دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبعلم پر جسم فروشی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ پر پابندی لگادی۔

 گلوکار سونو نگم اپنے ساتھی سنگر ابھجیت کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ابھیجیت کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے بائیکاٹ اور اسے استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا۔’’انہوں نے کہا کہ میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں کیوں کہ ٹوئٹر یکطرفہ بات کرتا ہے اور ہر کوئی اس پر خفا ہے۔‘‘

گلوکار ابھیجیت نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبعلم کے خلاف کی گئی ٹویٹ میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے ابھیجیت نے اپنی ٹویٹ پر ان کو تنقید کرنے والوں سے بھی بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی غلط الفاظ کا استعمال کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں