اسلام آباد: پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جائیداد سے متعلق سوالنامہ تیارکرلیاگیا۔جو حسن نواز اور حسین نواز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے گا۔جبکہ جے آئی ٹی نے نیب اور ایف آئی اے سے مزید افسران کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔ نیب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر الیاس خاور کی خدمات جے آئی ٹی کے سپرد کر دی گئیں ۔
اسلام آباد میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی نے نیب اور ایف آئی اے سے مزید افسران کی خدمات حاصل کر لیں،نیب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر الیاس خاور کی خدمات جے آئی ٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ ایف آئی اے سے بھی ڈپٹی دائریکٹر سطح کے افسر کو جے آئی ٹی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے اجلاس میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے بیرون رابطوں کافیصلہ کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی کی ٹیم بیرون ملک تحقیقات کے لیے جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے گا،پانامہ عمل درآمد کیس جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ کیس سنے گا،سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ حسین نواز کے جے آئی ٹی ممبران پر اعتراضات سے متعلق سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کا عملدرآمد بینچ آئندہ پیر کو سماعت کرے گا،پانامہ عمل درآمد بنچ 29 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔