وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی پر بریفنگ

 وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی پر بریفنگ

اسلام آباد :  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف  نے کہا کہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بجٹ حکمت عملی اہم ذریعہ ہے۔ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ عوام کی سماجی و معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچہ اور سماجی بہبود کے شعبے ہماری ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2017-18کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کیے گئے اضافے کی کوئی مثال نہیں ملتی ترقیاتی بجٹ کو 2012-13کے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں تین گنا بڑھا دیا گیا ہے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان اور اعلی حکام نے شرکت کی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں