پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبار کی لالی ووڈ انڈسٹری دبنگ واپسی

پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبار کی لالی ووڈ انڈسٹری دبنگ واپسی

 پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبار کی لالی ووڈ انڈسٹری دبنگ واپسی

کراچی:پاکستانی پروڈیوسر اور ہدایتکار مہرین جبار نے 'رام چند پاکستانی' اور 'دوبارہ پھر سے' جیسی فیچر فلمیں بنائیں اور اب وہ دوبارہ ٹیلی فلمز بنائیں گے جہاں سے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔مہرین جبار نے یونس بٹ کی کہانی پر کام کا آغاز کردیا ہے۔مہرین کا کہنا تھاکہ  ’پہلی فلم جس کی شوٹنگ کررہی ہوں اس میں فیروز خان، ثناء جاوید، شمیم ہلالی، علی انصاری اور ہاشم بٹمرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم کوئی رومانوی اور کامیڈین نہیں ہے۔

اپنی دوسری ٹیلی فلم کے حوالے سے ہدایت کارہ نے بتایا ’یہ ایک فیملی ڈرامہ ہے، جس میں دو بڑی عمر کے جبکہ ایک نوجوان جوڑا کو دکھایا جائے گا، اس کی شوٹنگ میری پہلی فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی‘۔ان ٹیلی فلمز کے علاوہ اپنے دوسرے پراجیکٹس کے بارے میں مہرین جبار نے بتایا، ’میں اس سال دو ڈراموں میں کام کروں گی، اس کے علاوہ کچھ اور فلمیں بھی ہیں، ابھی ہم صرف پلاننگ کررہے ہیں‘۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں