اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد کا معاملہ زیر غور آیا۔ چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کے متعلق ضابطہ کار تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سوشل میڈیا کے متعلق تمام سیا سی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایس او پی بنانے کا مقصد سوشل میڈیا پر توہین اور ہتک آمیز مواد کی روک تھام ہے جبکہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں او آئی سی سے بھی رابطہ کرے۔ وزیر داخلہ نے رجسٹرڈ عالمی این جی اوز کیلئے وزارت داخلہ میں ونگ قائم کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی لیکن مادر پدر سوشل میڈیا کسی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے کیونکہ پاکستان کے آئین اور قانون پر سوشل میڈیا کے حملے ہوئے ہیں۔
فوج سے متعلق توہین آمیز پوسٹس ناقابل قبول ہے اور ان پوسٹس کا تعلق چاہے میری پارٹی سے ہو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور عمران شناخت کریں ن لیگ کے کسی شخص نے فوج یا عدالیہ کیخلاف پوسٹ ڈالی ہو تو پکڑیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں