1980 ءمیں 47 درہم میں خریدی گئی انگوٹھی 16 لاکھ درہم میں نیلام ہو نے کا امکان

 1980 ءمیں 47 درہم میں خریدی گئی انگوٹھی 16 لاکھ درہم میں نیلام ہو نے کا امکان

لندن : لندن میں 47 درہم میں خریدی گئی ہیرے کی انگوٹھی نے مالکن کولکھ پتی بنادیا ، 1980 ءمیں خریدی گئی یہ انگوٹھی 16 لاکھ درہم سے زائد میں نیلام ہو نے کا امکان ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انگوٹھی کی مالکن کو سوتھ بائی آکشن ہاﺅس کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس کی انگوٹھی کی قیمت 1670199 درہم لگائی گئی ہے ۔


سوتھ بائی آکشن ہاﺅس کے جیو لری شعبہ کی سربراہ جیسیکا وائین دھم نے بتایا کہ ہم میں سے کسی کو بھی ہیرے سے بنی 26 قراط کی سفید انگوٹھی کی اتنی زیادہ قیمت ملنے کا اندازہ نہیں تھا۔ تاہم یہ ہیرا چونکہ 19 ویں صدی میں تراشا گیا تھا اس لئے اس کی اتنی زیادہ قیمت لگی ۔
اس انگوٹھی کی مالکن نے بتایا کہ وہ اس کی چمک دمک اور اصلیت برقرار رکھنے کے لئے اسے صرف شاپنگ کے دوران پہنتی تھیں ۔ خاتوں مالکن نے بتایا کہ اس نے 1980 ءمیں یہ انگوٹھی صرف 47 درہم میں خریدی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں