ممبئی: بھارتی فلم ”باہوبلی ٹو“ کی باکس آفس پر زبردست کامیابی کے بعد اداکارپربھاس نے اشتہار میںکام کرنے کے لئے اپنا معاوضہ 10 کروڑ روپے کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”باہوبلی ٹو“ کے باکس آفس پر 1500 کروڑروپے سے زیادہ کاروبار کرلیا ہے ۔
جس کے بعد اداکار پربھاس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشتہار میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھادیا ہے اور اب وہ اپنے کسی بھی اشتہارکا معاوضہ 10 کروڑ روپے لیں گے جو کہ بالی وڈ خانز سے کئی گنا زیادہ ہے۔
کچھ کارپوریٹ کمپنیوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے تاہم پربھاس کی ٹیم کو یقین ہے کہ انہیں اتنا معاوضہ ملے گا۔