پی سی بی کا بھارتی بورڈ سے مذاکرات کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا بھارتی بورڈ سے مذاکرات کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ

دبئی :  پاک بھارت بورڈز کے درمیان قانونی نوٹس کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں مذاکرات پیر کو دبئی میں ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کے لئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔  چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اتوار کو دبئی روانہ ہوں گے ۔

پاک بھارت باہمی سیریز کیسے ممکن بنائی جائے،،، !!
تفصیلات  کے مطابق قانونی نوٹس نہ ماننے والے بھارتی بورڈ سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاکرات کا ایک اور دَور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی پیر کو دبئی میں حتمی مذاکرات کرے گی ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کے لئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ، چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اتوار کو دبئی روانہ ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن شرکت نہیں کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں