ہندو انتہاپسندوں کا دلتوں کے گھروں پرحملہ متعدد ہلاک، 10سے زائد مسلمان زخمی

02:10 PM, 24 May, 2017

نئی دہلی:بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے دلتوں کے گھروں پر حملہ کردیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے ایک کو دلت ہلاک، جبکہ 10سے زائد مسلمانوں کو زخمی کردیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں سہارن پور میں ہندو انتہا پسندوں نے دلتوں کے گھروں پر حملہ کردیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے دلتوں اور مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں ایک دلت ہلاک، جبکہ 10سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ہندو انتہاپسندوں نے دلتوں کے درجنوں مکانات نذرآتش کر دیئے۔

بھارت  کی  انتہا پسندی نہ صر ف خطے کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے بلکہ خود بھارت کے اندر بھی اقلیتٰں زبردست خطرے سے دوچار ہیں۔آئے ورز گاو ماتا کی قربانی ٌ پر مسلمانون کو نشانہ بنایا جاتا ہے اس طرح عیسائیوں پر حملے ہوتے ہیں اور تو اور خود ہندووں کی نچلی ذاتیں بھی  محفوظ نہیں ہیں ۔پھر بھی امریکن عرب سمٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دہشتگردی کا شکار ملک کہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں